حکومت کا جوڈیشل کمیشن کی جلد تشکیل کا فیصلہ

جمعہ 2 جنوری 2015 22:37

حکومت کا جوڈیشل کمیشن کی جلد تشکیل کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء) تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپس لانے کے لئے حکومت کا جوڈیشل کمیشن جلد تشکیل دینے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے عمران خان کا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ جلد پورا کرنے کا امکان ہے اور جوڈیشل کمیشن تحریک انصاف کے مطالبات کے مطابق بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر اتفاق کی صورت میں تحریک انصاف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گی۔

آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کے لئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانا لازمی ہے اور شفاف تحقیقات کے لئے ہر راستہ اپنائیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا قومی مفاد میں حکومت کا ساتھ دیا لیکن جوڈیشل کمیشن بننے تک اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے۔