مقبوضہ کشمیر : سید علی گیلانی پھر سے گھر میں نظر بند،انکی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ،
نظر بندی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے ، ایاز اکبر
جمعہ 2 جنوری 2015 22:25
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کو نئے سال کے آغاز پر دوبارہ گھر میں نظربند کردیا ہے ،تحریک حریت کے صدر دفتر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اوربزرگ رہنماء کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تحریک حریت کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سید علی گیلانی کی دوبارہ گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں نو روز قبل بزرگ رہنماء کی گھر میں نظربندی ختم کی گئی تھی تاہم گزشتہ شام بھارتی پولیس نے دوبارہ سید علی گیلانی کے رہائش گاہ اور تحریک حریت کے صدر دفتر کا محاصرہ کرلیا اور انہیں گھر میں نظربند کر دیا ۔
انہوں نے بزرگ رہنماء کی نظربندی کو بلا جواز قراردیا کیونکہ پولیس نے اس سلسلے میں کوئی عدالتی یا انتظامیہ کے احکمات پیش نہیں کئے صرف زبانی طورپر ہدایات جاری کی ہیں۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہاکہ سید علی گیلانی کی گھر میں نظربندی کا سلسلہ جولائی 2010 سے جاری ہے تاہم انہیں گزشتہ سال مقبوضہ علاقے میں تباہ کن سیلاب کے بعد کچھ عرصے کیلئے رہا کیا گیا تھا ۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں انتخابی ڈھونگ کے دوران ایک بار پھر گیلانی صاحب کو نظربند کر دیا گیا تھا جس کے بعد صرف نو روز قبل ہی انہیں عارضی طورپر رہا کیا گیا ۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے سید علی گیلانی کی گھر میں نظربندی کا سخت نوٹس لیں اور انکی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔ادھر تحریک حریت کے صدر دفتر پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران سید علی گیلانی نے سرینگر، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور پلوامہ کے 50خاندانوں میں 10,10ہزار روپے کے امدادی چیک اور غذائی اجناس تقسیم کیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب تک سیلاب زدگان میں مجموعی طورپر 95لاکھ روپے ، ایک کروڑ 32لاکھ روپے مالیت کی غذائی اجناس، 34لاکھ وپے کے بسترے اور گرم کپڑے اور 14لاکھ روپے مالیت کی ادویات تقسیم کی گئی ہیں۔ انہوں نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی رقم دینے والوں صاحب ثروت اور مخیر شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ امدادی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گیمتعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.