Live Updates

جوڈیشل کمیشن بننے تک اسمبلی میں نہیں جائینگے،عمران خان

جمعہ 2 جنوری 2015 16:17

جوڈیشل کمیشن بننے تک اسمبلی میں نہیں جائینگے،عمران خان

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد جب تمام مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں تو آئین میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ،سخت اختلافات کے باوجود دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد دکھانے کیلئے اے پی سی میں شرکت کرنے جارہے ہیں ۔ جمعہ کے روز اپنی ر ہائش گاہ بنی گالہ کے باہر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم اکٹھی ہوچکی ہے اور ہم بھی حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے متحد ہوگئے ہیں اس کے علاوہ بارڈر پر پیش آنیوالی صورتحال پر بھی پوری قوم متحد ہے ۔

انہوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف آئین کے اندر رہنا چاہتی ہے اگر آرمی ایکٹ کے اندر ساری چیزیں حاصل ہوجائیں تو پھر آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ججز کو دہشتگردوں سے خطرہ ہوتا ہے لیکن اگر ہم آرمی ایکٹ کو مضبوط کرلیں تو تمام مسائل حل ہوجائینگے ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اسمبلی میں ہم اس وقت تک نہیں جائینگے جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا کیونکہ ساری جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے تو پھر دھاندلی کا کیسے پتہ چلے گا ۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے صورتحال کے پیش نظر لچک کا مظاہرہ کیا لیکن وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کوئی بھی مفاہمت نہیں دکھائی گئی اس سلسلے میں وزیراعظم سے خود بات کرونگا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :