افغان حکومت نے بھی دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

جمعہ 2 جنوری 2015 12:55

افغان حکومت نے بھی دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء)وزیر اعظم سے افغان وفد کی ملاقات کے بعد اب افغان حکومت نے پاکستانی وفد کو افغانستان کے دورے کے لیے مدعو کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سے 9 رکنی وفد 7جنوری کو افغانستان کا دورہ کریں گے۔ 9 رکنی وفد میں اے این پی سے اسفند یار ولی بھی شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں آفتاب شیر پاوٴ کع بھی افغان حکومت کی جانب سے دعوت دی گئی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے دی گئی اس دعوت میں پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو مظبوط کرنے پر بات کریں گے۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی کے ضاتمے کے لیے بھی مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی وفد میں شرکت کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے