ملک میں قومی سپورٹس پالیسی لاگو ہوچکی ہے اور انشاء اللہ اسی پالیسی کے تحت کھیلوں کے شعبے کو فروغ دیکر قبضہ گروپ کا خاتمہ کیا گیاہے ،غلام علی

جمعرات 1 جنوری 2015 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سنیٹر حاجی غلام علی نے کہاہے کہ ملک میں قومی سپورٹس پالیسی لاگو ہوچکی ہے اور انشاء اللہ اسی پالیسی کے تحت کھیلوں کے شعبے کو فروغ دیکر قبضہ گروپ کا خاتمہ کیا گیاہے ،جبکہ خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے انتخاب عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق منعقد ہوئے ہیں ،صوبائی سپورٹس گرانٹ اسی صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ ا لحاق شدہ کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کو دیئے جائینگے ،سابق عہدیداروں کااب سپورٹس ایسوسی ایشنز سے کوئی تعلق نہیں ۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انکے ہمراہ خیبر پختونخواالمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وسکواش کے سابق عالمی چمپئن شپ قمرزمان ،پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور پاکستان جوڈوفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مسعود احمدسمیت کثیر تعدادمیں صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداراور کھلاڑی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سنیٹر حاجی غلام علی نے کہاکہ اس وقت خیبر پختونخوامیں صرف ایک اولمپک ایسوسی ایشن موجود ہے جو کھیلوں کے نظام کو احسن طریقے سے چلارہی ہے اور ان ایسوسی ایشنز کے انتخابات سپورٹس بورڈ عملے کی موجودگی میں ہوئے ہیں اور سارا ریکارڈ بھی سپورٹس بورڈ میں موجود ہیں ۔ تاہم اس کے باجودکھیلوں میں اختلافات کی جعلی فضاء قائم کرتے ہوئے سپورٹس فنڈز جاری کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے جو کہ سراسر زیادتی اور توہین عدالت ہے اور انشاء اللہ جلد ہی خیبر پختونخواوزارت کھیل اورسپورٹس بورڈ کے حکام کوعدالت کے کٹہرے میں کھڑا کردیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ سپورٹس فندز کو کسی میراث نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی امانت ہے اور یہی فنڈز کھلاڑیوں کی پر خرچ ہونگے ۔انہوں نے وزیر علی ٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک ،وزیرعلیٰ کے مشیر برائے کھیل،سیکرٹری سپورٹس اورڈی جی سپورٹس بورڈ خیبر پختونخواسے پرزور مطالبہ کیا ہے ۔خیبر پختونخواکھیلوں کا سالانہ گرانٹ جوری طور پر جاری کیا جائے بصورت دیگر عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

اس موقع پرسنیٹر حاجی غلام علی نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدر سید بخار شاہ ،سیکرٹری جنرل فداعدیل ،نائب صدر عالمگیر ،جائنٹ سیکرٹری فیضان اور فنانس سیکرٹری سید علی حضرت باچا سمیت پوری کابینہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہرکی کہ نومنتخب کابینہ صحافی برادری کے فلاح وبہبود میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔