ہم نے خود کروڑوں خرچ کر کے موضوع سے ہٹ کر غیر معیاری فلمیں بناکر لوگوں کو سینما سے دور کیا‘ ندیم،

انڈسٹری میں نیا خون اور جدید ٹیکنالوجی آئی ہے ،ہماری انڈسٹری جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی ‘ سینئر اداکار

جمعرات 1 جنوری 2015 23:18

ہم نے خود کروڑوں خرچ کر کے موضوع سے ہٹ کر غیر معیاری فلمیں بناکر لوگوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار محمد ندیم نے کہا ہے کہ جب انڈسٹری میں اچھی فلمیں بن رہی تھیں تو اس وقت بھی ہم لوگ ہی تھے اور جب غیر معیاری فلمیں بنیں تو اس وقت بھی ہم سب ہی تھے ، ہم نے خود کروڑوں روپے خرچ کر کے موضوع سے ہٹ کر غیر معیاری فلمیں بنائیں اور لوگوں کو سینما سے دور کیا، فلم انڈسٹری میں نیا خون اور جدید ٹیکنالوجی آئی ہے اور کچھ اچھی فلمیں بھی بنی ہیں امید ہے کہ ہماری انڈسٹری جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی ۔

گزشتہ روز ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار محمد ندیم نے کہا کہ لوگ حالات سے فرار چاہتے ہیں اور اسکے لئے واحد ذریعہ تفریح ہے ، لوگ کب تک گھر میں بیٹھ کر ٹی وی دیکھیں گے وہ تفریح کے لئے باہر نکلنا چاہتے ہیں اور اسکے لئے سینما بہترین ذریعہ ہے ۔

(جاری ہے)

جب انڈسٹری میں اچھی فلمیں بنتی تھیں اس وقت بھی ہم لوگ ہی تھے اور جب غیر معیاری فلمیں بنیں تو اس وقت بھی ہم سب ہی تھے ۔

ہم نے خود کروڑوں روپے خرچ کر کے فلم انڈسٹری کو تباہ کیا جس میں موضوع سے ہٹ کر اور غیر معیاری فلمیں تھیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ سینما سے دور ہو گئے ۔ انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بھی انڈسٹری کی بہتری کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بول‘ وار ‘ نا معلوم افراد جیسی کئی اچھی فلمیں بنی ہیں اور مزید بن رہی ہیں جس سے یقینا دوبارہ انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی۔

متعلقہ عنوان :