ضرب عضب میں اب تک 1742 دہشتگرد ہلاک ہوئے ،خواجہ آصف،آپریشن میں مختلف عہدوں پرپاک فوج کے 125افسران اور دیگر نے جام شہادت نوش فرمایا،وزیر دفاع کو قومی اسمبلی میں سوال کا جواب

جمعرات 1 جنوری 2015 23:08

ضرب عضب میں اب تک 1742 دہشتگرد ہلاک ہوئے ،خواجہ آصف،آپریشن میں مختلف ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 1742 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ مختلف عہدوں پرکام کرنے والے افواج پاکستان کے 125افسران اور دیگر نے جام شہادت نوش فرمایا ۔

(جاری ہے)

اس امر کااظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے تحریری سوال کے جواب میں بتایا ۔

وفاقی و زیر دفاع کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ملک وقوم کی خاطر اس آپریشن کو انجام دینے والے اب تک تین افسران ،8جے سی اوز ،145سپاہیوں کو شہادت نصیب ہوئی ۔ اسی طرح 21 افسران ،13جے سی اوز،546سپاہی زخمی ہوئے ۔ اس طرح مجموعی طور پر اس آپریشن میں شہید اور زخمی ہونے والے جوانوں کی تعداد 736ہے