اوکاڑہ،سال2015کا پہلا قتل،رہا ہو کر آنے والے ملزم نے ساس کو گلے میں پھندا دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا
جمعرات 1 جنوری 2015 22:58
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) اوکاڑہ میں سال2015کا پہلا قتل۔جیل سے رہا ہو کر آنے والے ملزم نے ساس کو گلے میں کپڑا سے پھندا دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کی واردات رات بارہ بجکر ایک منٹ پر ہوئی جب سال بدل رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ضلع میں گزشتہ شب رات بارہ بجکر ایک منٹ پر عورت کے قتل نے نئے سال کا آغاز قتل کی واردات سے ہوا۔
اوکاڑہ کے نواحی قصبہ موضع تاتار کے رہائشی علی شیر کی ہمشیرہ صغریٰ بی بی کی شادی اکبر عرف اکو سے ہوئی جو ایف آئی آر کے مطابق جرائم پیشہ تھا۔ملزم اکبر جیل میں تھا اس نے وہاں سے دھمکی دی کہ وہ رہا ہو کر اپنی اہلیہ صغریٰ بی بی کو قتل کر دے گا۔اس خوف سے علی شیر نے اپنی ہمشیرہ صغریٰ بی بی کو اپنی خالہ کے گھر بھجوا دیا۔(جاری ہے)
دو روز قبل اکبر عرف اکو جیل سے رہا ہو ا۔
وہ اپنے ساتھیوں اصغر اور روٴف وغیرہ کے ہمراہ مسلح ہو کر اپنے سسرال کے گھر رات بار بجے آیا اور اپنی اہلیہ صغریٰ بی بی کے متعلق پوچھا۔اسکی ساس شریفاں بی بی نے بتایا کہ وہ رشتہ داروں سے ملنے گئی ہے۔جس پر ملزم اکبر عرف اکو مشتعل ہو گیا اس نے اپنے گلے میں ڈالے ہوئے کپڑے(صافہ) کو اپنی ساس شریفاں بی بی کے گلے میں ڈالا اور ساتھیوں کے ہمراہ پھندا دیکر اسے قتل کر دیا۔تھانہ چوچک پولیس نے مقتولہ کے بیٹے علی شیر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا جو سال2015کا اوکاڑہ کا قتل کا پہلا مقدمہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.