اسلام آباد ،ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو کو معطل کردیا گیا،گزشتہ رات تھانہ شہزاد ٹاؤن سے 9ملزمان گرفتار کرنے کے بعد دباؤ میں آکررہا کردیا تھا ،ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ،وزارت داخلہ نے معطلی کے احکامات جاری کیے ،ایس ایس پی سیکورٹی میر واعظ کو ایس ایس پی آپریشن تعینات کردیاگیا
جمعرات 1 جنوری 2015 22:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایس ایس پی آپریشن کو معطل کردیا گیا،ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو نے گزشتہ رات تھانہ شہزاد ٹاؤن سے 9ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد دباؤ میں آکررہا کردیا تھا،رینجرز کی جانب سے گرفتاری کے دوران ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا تھا جس کی رپورٹ پر وزارت داخلہ نے معطلی کے احکامات جاری کیے دوسری جانب ایس ایس پی سیکورٹی میر واعظ کو ایس ایس پی آپریشن تعینات کردیاگیا ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو دبنگ خان کوشہزاد ٹاؤن سے 9ملزمان کو گرفتاری کے بعد دباؤ میں آکر رہاکرنے کی شکایت پر معطل کردیاگیا ۔وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن میں رینجرز کی جانب سے گرفتاری کے دوران نو ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا تھا جنہیں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں بند کیا گیاتاہم ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو نے دباؤمیں آکر ملزمان کو رہاکردیا جس کی وزارت داخلہ میں شکایت کے بعد سخت ایکشن لیتے ہوئے معطل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ ایس ایچ او حنیف اکبر کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.