عصمت اللہ جونیجو دھرنا میں اس وقت منظر عام پر آئے جب کوئی بھی افسر چارج سنبھالنے کو تیا رنہ تھا ، ساڑھے چار ماہ ایس ایس پی آپریشن رہنے والے واحد پولیس افسر ہیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کیخلاف کرپشن ،رشوت اور بے جا تنگ کرنے کے مطالبہ پر ہر تھانہ کے باہر اپنے موبائل نمبر کیساتھ پینافلیکس لگائے
جمعرات 1 جنوری 2015 22:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) نو ملزمان کی رہائی کا سبب بنے والے سابق ایس ایس آپریشن عصمت اللہ جونیجو پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک میں دھرنا میں اس وقت منظر عام پر آئے جب کوئی بھی افسر چارج سنبھالنے کو تیا رنہ تھا ،ساڑھے چار ماہ ایس ایس پی آپریشن رہنے والے عصمت اللہ جونیجو واحد پولیس افسر ہیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کرپشن ،رشوت اور بے جا تنگ کرنے کے مطالبہ پر ہر تھانہ کے باہر اپنے موبائل نمبر کے ساتھ پینافلیکس لگائے۔
آن لائن کے مطابق نو ملزمان کی رہائی کا سبب بنے والے سابق ایس ایس آپریشن عصمت اللہ جونیجو پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک میں دھرنا میں اس وقت منظر عام پر آئے جب سابق ایس ایس پی آپریشن محمد علی نیکوکار کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن کے تحریری احکامات طلب کرنے پر وفاقی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
سابق ایس ایس آپریشن عصمت اللہ جونیجو کو پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کارکنوں کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہسپتال بھی داخل رہے ۔
سخت اعصاب کے مالک عصمت اللہ جونیجو دبنگ خان کے نام سے مشہور ہوئے اور ایس ایس پی آپریشن کا اضافی چارج سمبھالتے ہی رات گئے تک داخلی اورخارجی ناکوں پر پولیس اہلکاروں کو اچانک چیک کرنا غیر حاضری پر نوٹس اور آئے روز کی انکوائری کے باعث پولیس اہلکار سخت پریشانی کا شکار رہتے تھے ۔پاکستان تحریک انصاف کے دھرنا کے مشکل وقت میں وفاقی حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کا چارج سبھالنے والے عصمت اللہ جونیجو ا س وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے جب کوئی بھی افسر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کارکنوں کے ڈر سے چارج سبھالنے کو تیا رنہیں تھا ۔عصمت اللہ جونیجوامریکہ سے تعلیم یافتہ اور ایماندار شخصیت کے مالک ہیں ۔ ساڑھے چار ماہ ایس ایس پی آپریشن رہنے والے عصمت اللہ جونیجو واحد پولیس افسر ہیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کرپشن ،رشوت اور بے جا تنگ کرنے کے مطالبہ پر ہر تھانہ کے باہر اپنے موبائل نمبر کے ساتھ پینافلیکس لگائے اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں میں مقبولیت حاصل کی .مزید اہم خبریں
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.