کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سال نو کے پہلے ہی روز سافٹ وئیر میں تکینکی خرابی، ٹریڈنگ عارضی طور پر معطل

جمعرات 1 جنوری 2015 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سال نو کے پہلے ہی روز سافٹ وئیر میں تکینکی خرابی کی وجہ سے ٹریڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سال نو کا آغاز مثبت ہوا تاہم محض9 منٹ کے بعد ہی سافٹ وئیر میں تکینکی خرابی کی وجہ سے سودوں کے لین دین بند ہونے سے ٹریڈنگ معطل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تکینکی خرابی دور کرنے کے بعد ٹریڈنگ11بجکر9منٹ پر شروع ہوئی اور 100انڈیکس190پوائنٹ اضافے کے بعد32ہزار 321 تک گیا، لیکن14 منٹ بعد ہی سافٹ وئیر میں دوبارہ خرابی سے ٹریڈنگ دوبارہ معطل ہو گئی ۔

ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی کیوجہ سے جمعرات کو ٹریڈنگ 3 گھنٹے سے زائد وقت تک تعطل شکاررہی۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے 3 مارچ 2009ء کو منظور کی جانے والی بورڈ کی قرارداد کے تحت جمعرات کو مارکیٹ میں عارضی طور پر معطل ہونے والی ٹریڈنگ کے وقت کی تلافی کرنے کے لئے مقررہ وقت میں 30 منٹ کا اضافہ کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :