خیبر پختونخوا حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 8فیصد کمی کا اعلان کردیا

جمعرات 1 جنوری 2015 21:49

خیبر پختونخوا حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد مسافر گاڑیوں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد فوری طور پر مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 8فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے فوری طور پر نئے کرایہ نامہ جات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کرایوں میں کمی کے اطلاق کو یقینی بنانے کے لئے تمام ذمہ دار افسران کو سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی ہے انہوں نے تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کرایہ ناموں پر عمل نہ کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کیپٹن (ر) سردار عباس نے نئے کرایہ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام ٹرانسپورٹ افسروں کو فوری طور پر کاروائی شروع کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس سلسلے میں سیکر ٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر میں قائم کمپلینٹ سیل کے فون نمبر0919211913, 9213447, 9214185پر مسافر اپنی شکایات سے آگاہ کر سکتے ہیں۔