سوات میں عوام کو درپیش بجلی کی مشکلات دور کی جائیں، محمود خان،

پسکوحکام پی کے84مٹہ سوات میں بجلی کی سہولیات سے محروم علاقوں کو بجلی کی فراہمی کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں، وزیر آبپاشی خیبرپختونخوا

جمعرات 1 جنوری 2015 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے پیسکو حکام سے کہا ہے کہ ضلع سوات اور خاص کر حلقہ پی کے۔84مٹہ سوات میں بجلی کی سہولیات سے محروم علاقوں کو بجلی کی فراہمی کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ ان علاقوں میں بسنے والے عوام کو بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت میسر آسکے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز واپڈا ہاؤس پشاور میں ایک اجلاس کے دوران کہی اجلاس میں پیسکو کے چیف سید حسن فاضل ، چیف آپریشن پیسکو ندیم انور اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اجلاس میں خوازخیلہ گرڈ اسٹیشن میں طاقت ور ٹرانسفارمر کی تنصیب ، حلقہ پی کے۔

84 مٹہ سوات میں مزید ٹرانسفارمروں کی فراہمی ، ایس ڈی او مٹہ سب ڈویثرن کی تعیناتی اور مٹہ ٹو فیڈرز پر کام کی رفتار تیز کرنے پر تفصیلی غورو خوص ہوا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کو بتایا گیا گہ مٹہ ٹو فیڈر پر مقررہ مدت میں تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کو ضروریات زندگی کی تمام تر سہولیات فرہم کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ پیسکو چیف خیبر پختونخوا نے وزیر کو یقین دلایا کہ مٹہ سب ڈویثرن میں ایس ڈی او کو فوری طور پر تعنیات کیاجائے گا تاکہ علاقے کے لوگوں کے مسائل و مشکلات موقع پر حل کرنے میں آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :