ساہیوال، 2014ء میں پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں،

91 گروہوں کے 347 ملزمان کو گرفتار کیا، قبضے میں 5 کروڑ 85 لاکھ 446 کا مال مسروقہ، اسلحہ برآمد کیا گیا

جمعرات 1 جنوری 2015 21:46

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پولیس نے گذشتہ سال سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 91گروہوں کے 347ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 166گرفتار نہیں ہو سکے انکے قبضہ سے 5کروڑ 85لاکھ 446روپے مالیتی کا لوٹا ہوا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید خرم علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر SPانوسٹی گیشن رفعت حیدر بخاری ضلع بھر کے SDPO صاحبان اور SHOصاحبان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانہ لیول پر سپیشل ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے انتہائی جانفشائی اور جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے ڈکیتی ،راہزنی ،موٹر سائیکل چھیننے /چوری کرنے ،کاریں چھیننے /چوری کرنے،نقب زنی اور مویشی چھیننے /چوری کرنے جیسی وارداتوں میں ملوث 91گروہوں کے 347ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا اور انکے قبضہ سے 352موٹر سائیکلیں ،41کاریں ،13ٹریکٹر ،7ٹرک ،1رکشہ ،موبائل فون ،طلائی زیورات ،نقدی کل مالیتی تقریباً 6کروڑ جبکہ دیگر مودمات میں 6کروڑ 85لاکھ 446روپے کا لوٹا ہوا مال برآمد کیا ہے جبکہ 7کروڑ 11لاکھ کا مال برآمد نہیں ہو سکا سنگین وارداتوں میں ملوث ہائی پروفائل 13پیشہ ور ملزمان 12پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے دوران ڈکیتی قتل کے 10مقدمات میں لزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ اندھے قتل کی 9واردتوں میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر کے پابند سلا سل کر دیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3361اشتہاری مجرمان ،183عدالتی مفروران منشیات فروشوں کے خلاف 1253مقدمات درج کر کے انکے قبضہ سے 8955بوتلیں ،69ڈرم لہن ،76عدد چالو بھٹیاں اور 33شرابی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 1367مقدمات درج ہوئے اور ملزمان سے 5عدد کلاشنکوفیں ،113شارٹ گن ،46رائفلیں ،994پسٹل ،81ریوالور ،2موزر ،90کاربین اور بھاری تعداد میں گو لیاں برآمد کی ہیں انہوں نے کہا کہ SHOsاور SDPOsکو اس سلسلہ میں سختی سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ تھانہ میں آنے واللے سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے کیونکہ مصیبت کے وقت ضرورت مند کی مدد اور دادرسی سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال اور ان کی ٹیم ک سماجی دشن عناصر کے خلاف کاروائی کو سراہتے ہوئے خرقاج تحسین پیش کیا اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :