نئی مقررہ قیمت پر پٹرول فروخت نہ کرنیوالے ایک پٹرول پمپ کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا،

3 پٹرول پمپس کو1لاکھ60ہزار روپے کے جر مانے عائد ،پمپس پر پٹرول اور ڈیزل نہ رکھنے پر 20 پٹرول پمپس سیل

جمعرات 1 جنوری 2015 21:37

نئی مقررہ قیمت پر پٹرول فروخت نہ کرنیوالے ایک پٹرول پمپ کے مالک کو گرفتار ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی چھا پہ مار ٹیموں نے گذشتہ رات 12بجے لا ہور کے 286پٹرول پمپس پر ڈیزل اور پٹرول کی نئی مقرر کر دہ قیمتوں پر فراہمی کے عمل کو شروع کروادیا اور تمام پٹرول پمپس پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے اچا نک چھا پے ما ر کر اُن کے ریٹس کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ نئی مقررہ قیمت پر پٹرول فروخت نہ کرنے والے ایک پٹرول پمپ کے مالک کو گرفتار کروا دیا گیا اور 3 پٹرول پمپس کو1لاکھ60ہزار روپے کے جر مانے عائد کیے گئے جبکہ پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل نہ رکھنے پر 20 پٹرول پمپس کو سیل کر دیاگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں نئی قیمتوں پر پٹرول اور ڈیزل کی فروخت ہو رہی ہے۔