قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے 17 ویں سیشن کے شیڈول ،ایجنڈے کی منظوری دیدی ، اجلاس 16 جنوری تک جاری رہیگا

جمعرات 1 جنوری 2015 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے 17 ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دیدی ہے، جس کے مطابق رواں سیشن 16 جنوری تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، چوہدری محمد برجیس طاہر، وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد، ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، شہاب الدین خان، سید نوید قمر، شیخ صلاح الدین اور ڈاکٹر غازی گلاب جمال نے شرکت کی۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 16 جنوری تک جاری رہے گا۔ جمعرات اور جمعہ کو سانحہ پشاور پر بحث کرائی جائے گی۔ ایوان کا معمول کی کارروائی پیر سے شروع ہوگی۔ جمعرات اور جمعہ کو وقفہ سوالات اور ایجنڈے کی معمول کی کارروائی نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :