حیدر آباد،بلا تفریق عوام کی مدد کو پہنچنا جماعة الدعوة فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا اعزاز ہے،محمد عابد

جمعرات 1 جنوری 2015 21:35

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) جماعة الدعوة حیدرآباد کے امیر محمد عابد نے کہا ہے کہ بلا تفریق عوام کی مدد کو پہنچنا جماعة الدعوة فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا اعزاز ہے۔ تھر میں اموات کی بڑی وجہ غذائی قلت اور خشک سالی ہے۔ جماعة الدعوة فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مستقل بنیادوں پر خوراک اور فراہمی آب پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز سعد بن معاذ گاڑی کھاتہ میں جماعة الدعوة کے تحصیلی و شعبہ جاتی ذمہ دران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عابد نے کہا کہ تھر میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، جو بدترین قحط کی صورت اختیار کرچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں سینکڑوں تھری عوام لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشکلکی اس گھڑی میں جماعة الدعوة فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے تھر میں پسماندہ اور بھوک و افلاس سے دو چار لوگوں کی مدد کو پہنچ کر خوراک کی تقسیم اور پانی کی فراہمی کے لیے مستقل بنیادوں پر پراجیکٹس پر کام شروع کیا۔

جس سے تھری عوام کے دکھوں کا کچھ مداوا ہو سکا ہے۔ محمد عابد نے مزید کہا کہ ہمیں منظم انداز سے علاقوں اور محلوں کی سطح پر مصیبت میں گھرے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے عوام کو ترغیب دلانے کی ضرورت ہے، تاکہ ہر جگہ پریشان لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :