بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی قابل مذمت ہے ،مولانا فضل الرحمان،

بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں وفوجی اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانا معمول بن گیا ہے، امیر جے یو آئی (ف)

جمعرات 1 جنوری 2015 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھارتی افواج کی جانب سے ورکنگ باونڈری پر فائرنگ واقعات اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت فائرنگ واقعات کا سلسلہ بند کردے ۔جے یو آئی دفتر سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت اشتعال انگیزی کا سلسلہ ترک کردے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کبھی پاکستانی شہری اور کبھی فوجی اہلکاروں کو فائرنگ سے نشانہ بنانا معمول بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بارہا سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اور معصوم لوگوں اس کی زد میں آجاتے ہیں۔انہوں نے گزشتہ دنوں فائرنگ میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاکرے۔

متعلقہ عنوان :