پشاور، 3اور 4جنوری 2015کو دو دن کے لئے سکوٹرو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 1 جنوری 2015 21:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی حدود کے اندر عید میلادالنبی کے موقع پر 3اور 4جنوری 2015کو دو دن کے لئے سکوٹرو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم فوری طور پر مذکورہ دو دنوں کے لئے نافذ العمل رہے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر پشاور نے آبدارہ روڈ ، مو ضع پاوکہ اور تہکال کے علاقوں میں ائیرپورٹ کے آس پاس ہوائی فائرنگ کرنے اور کبوتر یا پتنگیں اڑانے پر پابند ی عائدکر دی ہے۔ یہ حکم فوری طور پر دو ماہ کے لئے نافذالعمل رہے گا۔ ان احکامات کی خلاف ورز ی پردفعہ188 تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کیجائے گی۔

متعلقہ عنوان :