پشاور، غیر مقامی /غیر ملکی افراد کو مکانات کرائے پر دینے پر پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 1 جنوری 2015 21:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت غیر مقامی /غیر ملکی افراد کو مکانات کرائے پر دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تمام پراپرٹی ڈیلر اور مکانات کے مالکان، کرایہ دار اور مالک مکان کے ما بین طے ہونے والے معاہدے کی ایک نقل اپنے متعلقہ تھانے اور ہاوٴسنگ اتھارٹی فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ جبکہ اب متعلقہ تھانے میں باقاعدہ رجسٹریشن کے بغیر کوئی مکان کرایہ پر بھی نہیں دیا جا سکے گا۔ ان احکامات کی تعمیل میں ناکامی پر پراپرٹی ڈیلر اور مالک مکان کے خلاف دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ یہ حکم فوری طور پر دو ماہ کے لئے نافذالعمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :