بنوں، پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ڈیلر سمیت دو افراد گرفتار

جمعرات 1 جنوری 2015 21:29

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بنوں سٹی پولیس کی غیرقانونی طورپراسلحہ رکھنے کے الزام میں اسلحہ ڈیلرسمیت 2افرادگرفتارکرلئے جبکہ غیرقانونی طورپررکھی گئی لاکھوں روپے مالیت کابھاری مقدارمیں اسلحہ وکارتوس برآمد تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر گل حمیدخان کوذرائع سے اطلاع ملی کہ بنوں میں اسلحہ ڈیلرلائسنس سے ہٹ کراسلحہ رکھنے اور اس کے کاروبار میں ملوث ہیں اس اطلاع پراُنہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ ٹانچی بازارمیں واقع اسلحہ ڈیلر مارکیٹ میں چھاپہ لگا یا اورچھاپے کے دوران غیرقانونی طورپر رکھے گئے 13عددپستول ،بارہ بوربندوق 16عدد،نائن ایم ایم پستول 18عدد،دو نالہ بندوق 2عدداورمختلف بور کے 5245کارتوس برآمد کر کے قبضے میں لئے اورمبینہ ملزمان اسلحہ ڈیلر خطیب اللہ ولداحمداللہ سکنہ میران شاہ اورحامدخان ولد شیربوستان سکنہ محلہ بھٹیاں کوگرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا سٹی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :