سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے بہبود فنڈ سکالر شپ کی درخواستوں کی وصولی شروع ،

نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ ، گزیٹڈ اور سیکرٹریٹ ملازمین صوبائی بہبود فنڈ آفس میں درخواستیں جمع کرائیں گے ، سرکاری ملازمین کے بعداز میٹرک بچوں کیلئے درخواستیں 31 مارچ تک وصول ہونگی ‘ ایڈمن آفیسر صوبائی بہبود فنڈ بورڈ واحد ارجمند ضیاء

جمعرات 1 جنوری 2015 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بہبود فنڈ سکالر شپ کے لئے درخواستوں کی وصولی یکم جنوری سے شروع ہوچکی ہے ، حکومت پنجاب کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے بہبودفنڈ سکالر شپ کی درخواستیں 31 مارچ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی بہبود فنڈ بورڈ کے ایڈمن آفیسر واحد ارجمند ضیاء نے بتایا کہ نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین کے میٹرک پاس اور دیگراعلی جماعتوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے درخواست فارم متعلقہ ضلعی بہبود فنڈ آفس / ڈی سی او آفس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں جبکہ گزیٹڈ اور سیکرٹریٹ ملازمین کے بچوں کے لئے فارم دفتر صوبائی بہبود فنڈ الفلاح بلڈنگ لاہور سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے نان گزیٹڈ ملازمین متعلقہ ضلعی بہبود فنڈ بورڈ واقع ڈی سی او آفس سے درخواست فارم لے کر پر کرنے کے بعداسی آفس میں جمع کرائیں گے جبکہ گزیٹڈ سرکاری ملازمین اور سیکرٹریٹ ملازمین صوبائی بہبود فنڈ بورڈ کے مرکزی دفتر الفلاح بلڈنگ میں جمع کرائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :