کمشنر لاہور ڈویژن نے صوبائی اسکیموں اور ڈائریکٹو پر بنتی اسکیموں بالترتیب 4 اور 13 کی منظوری دیدی

جمعرات 1 جنوری 2015 21:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کا معیار پری کوالیفیکیشن اسٹینڈرز بہتر بنا کر بلند کیا جائے اور جاری اسکیموں کو مرحلہ وار تقسیم کرکے متعین وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کمیٹی روم میں ضلعی ترقیاتی اسکیموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مانگا منڈی میں ڈرینج، گجومتہ میں پی سی سی کی تعمیر و ڈرینج، قصور کی رورل اسکیموں سمیت ضلع شیخوپورہ کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی گئی- اجلاس میں ڈی سی او ننکانہ، شیخوپورہ، قصور کے علاوہ اراکین کمیٹی نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے صوبائی اسکیموں اور ڈائریکٹو پر بنتی اسکیموں بالترتیب 4 اور 13 کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اسکیم کا اپنے وقت کے اندر مکمل ہونا اس کے عوامی ثمرات کو دوچند کر دیتا ہے اور تاخیر کی بنا پر ہونے والے اخراجات میں بھی کمی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :