سال 2015ء کا آغاز ، ہندو برادری کی امن و شانتی کے لیے دعائیہ تقریب،

دعا گو ہیں پاک بھارت کے دوستانہ تعلقات مضبوط اور نفرتیں و فاصلے ختم ہوں ‘یودھیشٹر لال

جمعرات 1 جنوری 2015 21:25

میر پور/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) نئے سال کے آغاز پر ہندودھرم کے گورو سوامی شدارام صاحب کی 306ویں جنم دن کی تقریبات میں خصوصی پوجا پاٹ ،امن و شانتی کے لیے دعائیں،مقامی ہندو برادری کی بڑی تعداد کی شرکت،ہمسایہ ملک سے آئے40رکن ہندو یاتریوں کے وفد کی خان پور میں یاترا، متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر نذیر سلہری ،پی آر او عامرحسین ہاشمی ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود صحافیوں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی جتھ کے پارٹی لیڈر یودھیشٹر لال نے کہا کہ ہم نئے سال2015 کے آغاز پر دعا گو ہیں کہ پاک بھارت کے دوستانہ تعلقات مضبوط اور نفرتیں و فاصلے ختم ہوں اورامن و شانتی کی فضاء قائم ہو، ہم امن اور بھا ئی چارے کا پیغام لے کر آئیں،پاکستان میں ہمارے جان و مال کے تحفظ سمیت دیگر تمام تر کیے گئے انتظامات پر ہم حکومت پاکستان اور چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق کے بہت شکر گزار ہیں ، یہاں ہندو دھرم کے لوگوں کو مذہبی رسومات ادا کرنے میں مکمل آزادی حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :