شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے07ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا

جمعرات 1 جنوری 2015 21:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے07ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا۔تفصیل کے مطا بق نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے پرانی بکر منڈی کوٹ کمبوہ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

شا لیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے جی ٹی روڈ، مدینہ کا لونی،شیر شاہ روڈ اور کالج روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے جی ٹی روڈ،شاہدرہ ہسپتال روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے جلو موڑ ،خیرہ پل سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے رنگ روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن انتظامیہ نے جوڑے پل سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔