این ٹی ڈی سی نے واپڈا انٹریونٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ 2014-15جیت لیا

جمعرات 1 جنوری 2015 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی ایل) کی ٹیم نے واپڈا انٹر یونٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 163پوائنٹس کے ساتھ جیت لیا ۔سات روزہ ٹورنامنٹ این ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام واپڈا ٹاؤن بیڈمنٹن ہال لاہورمیں منعقد ہوا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھرسے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اورہائیڈل کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

این ٹی ڈی سی کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں اورخواتین کے سنگل اور ڈبل مقابلے واضح برتری سے جیتے ۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 79پوائنٹس حاصل کیے جبکہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کی ٹیم صرف 70پوائنٹس حاصل کرسکی ۔ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی کے اویس زاہد نے مردوں کے سنگل مقابلوں میں لیسکو کے حاشر بشیرکو ہرایا اور خواتین مقابلوں میں این ٹی ڈی سی ایل کی فرزانہ نے فیسکو کو پچھاڑ دیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ مردوں کے ڈبل مقابلوں میں این ٹی ڈی سی ایل کے اویس زاہد اور عتیق نے لیسکو کے کھلاڑیوں کو شکست دی اور خواتین کے ڈبل مقابلوں میں این ٹی ڈی سی کی فرزانہ اور صائمہ نے فیسکو کی سعدیہ اورخضریٰ کو ہرا کر ٹائٹل این ٹی ڈی سی کے نام کردیا ۔پیٹرن انچیف این ٹی ڈی سی سپورٹس بورڈ اور مینجنگ ڈائریکٹر انجینئر طاہر محمود فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں فاتح ٹیم این ٹی ڈی سی کو ٹرافی دی ۔ اس موقع پرصدر این ٹی ڈی سی سپورٹس بورڈ وجاہت سعید رانا ، ڈی جی واپڈا سپورٹس بورڈ رفعت محمود، رزاق گل، ہارون مسعود، احمد اقبال اور سپورٹس آفیسراین ٹی ڈی سی عمران ظفر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :