بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نائیک شہید محمد ریاض شاکر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،

پاک سر زمین کیلئے شہید محمد ریاض شاکر کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ، جنازہ میں شریک لوگوں کا خراج عقیدت

جمعرات 1 جنوری 2015 21:20

پنڈدادنخان (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی مکاری کا نشانہ بننے والے نائیک شہید محمد ریاض شاکر کو پنڈ دادنخان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں شہید کے عزیزوں، رینجرز افسران، مقامی حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نائیک محمد ریاض شاکر نے 24 سال سے زائد عرصے تک وطن کی سرحدوں کی حفاظت کی شہید کے بیٹے کو اپنے والد کی شہادت پر فخر ہے۔ مادر وطن پر قربان ہونے والے لانس نائیک محمد صفدر کو خوشاب میں ان کے آبائی گاوٴں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں شریک افراد نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین کیلئے ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :