شہید لانس نائیک صفدرمحمود کو خوشاب کے آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا

جمعرات 1 جنوری 2015 21:18

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے رینجرکے لانس نائیک صفدرمحمود کو خوشاب کے آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔ بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے گزشتہ روز شہید ہونے والے پنجاب رینجرز کیلانس نائیک صفدرمحمودکوخوشاب کے آبائی گاؤں ہردوسودی میں سپردخاک کیاگیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ اور تدفین میں شہید کیاہل خانہ، عزیز و اقارب کے علاوہ رینجرزکے اہل کاروں اورعلاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رینجرزاہلکاروں نے سلامی دی اور ڈی جی رینجر ز کی طر ف سے شہید کی قبرپرپھولوں کی چادرچڑھائی گئی۔ شہیدکے بھائی نے کہاکہ صفدرمحمود چھٹی پرگھرآ ناچاہتے تھے،مگران کی شہادت گھرلے آئی۔ صفدر کی شہادت نے ان کے سارے خاندان کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :