دیہاتیوں نے نایاب جنگلی ہرن سامبر پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا ،

جن لوگوں نے بہادری کر کے ہرن کو پکڑا ہے انہیں تعریفی اسناد دی جائینگی ‘محمد شاہد

جمعرات 1 جنوری 2015 21:08

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)دیہاتیوں نے نایاب جنگلی ہرن سامبر پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک جنگلی نایاب ہرن سامبرجو کہ بھارتی بارڈر کراس کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور دھند کی وجہ سے بھڑک کر قصور کے نواحی گاؤں نظام پورہ میں روہی نالہ پر پہنچ گیا جسے وہاں کے مقامی لوگوں نے پکڑ کر میڈیا کے حوالے کر دیا جو بعدازاں پریس کلب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد اور ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر تنویر احمد جنجوعہ کے حوالے کیا گیا اور علاج معالجہ کے بعد وائلڈ لائف پارک چھانگا مانگا بھیج دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمحمد شاہد نے کہا کہ جن لوگوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نایاب ہرن سامبر کو پکڑا ہے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انہیں انعامات اور تعریفی اسناد دی جائینگی ۔