نبی اکرم ﷺ کی ذات سے محبت تعلیمات مصطفی ﷺ پر عمل کرنے کی تحریک دیتی ہے ‘ راضیہ نوید،

محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن و سلامتی،محبت،برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں‘ صدر عوامی تحریک شعبہ خواتین

جمعرات 1 جنوری 2015 21:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کے میلاد کی دھوم مچانا ہر امتی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،کیونکہ نبی اکرم ﷺ کی ذات سے محبت تعلیمات مصطفی ﷺ پر عمل کرنے کی تحریک دیتی ہے ،ربیع الاول کے مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں ،پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین ونگ اور مسلم امہ پوری دنیا میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن و سلامتی،محبت،برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں ۔

وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کے تحت منعقدہ ضیافت میلاد کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں،اس موقع پر گلشن ارشاد،نورید فاطمہ،افنان بابر اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں ،منہاج نعت کونسل کی بچیوں نے دف پر حضور پاک ﷺ کی آمد کے حوالے سے نعت پڑھی تو فضا غلام ہیں غلام رسول کے غلام ہیں اور مرحبا مرحبا آمد مصطفیٰ مرحبا کے مقدس نعروں سے گونج اٹھی ،راضیہ نوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ 3جنوری 11اور 12 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان کے وسیع سبزہ زار پر ہونے والی 31ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور شہر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی ،میلاد کانفرنس کا انعقاد حضور پاک ﷺ کی ذات اقدس سے تعلق حبی و عشقی کو مضبوط کرنے کیلئے بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

امسال مینار پاکستان میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور کی خواتین شرکت کریں گی اور ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر ہونے والے اجتماعات میلاد میں بھی ہر جگہ خواتین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :