ڈی سی او قصور کی ہدایت ‘اسسٹنٹ کمشنر وردہ مشہود شورش کا پٹرول پمپوں پر ترسیل کا جائزہ لینے کیلئے دورہ ،

پٹرول پمپ مالکان پٹرولیم مصنوعات کی نئے ریٹس کیمطابق عوام کو فراہمی یقینی بنائیں ‘وردہ مشہود شورش

جمعرات 1 جنوری 2015 21:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش کا شہر کے پٹرول پمپوں پر پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا جائزہ لینے کیلئے دورہ ۔ تفصیلات کیمطابق حکومت کی طر ف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈی سی ا و قصور نے ضلع بھر میں پٹرولیم کی ترسیل کا جائزہ لینے کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تمام پٹرول پمپوں کا دورہ کریں اور پٹرولیم کی دستیابی کا جائزہ لیں تا کہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش نے تحصیل قصور میں مختلف پٹرول پمپوں کا دورہ کیا اور پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی نئے ریٹس کے مطابق عوام کو فراہمی یقینی بنائیں تا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعدد پٹرول پمپس مالکان کو نئے ریٹس آویزاں نہ کرنے پر وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے ریٹس نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں ورنہ انکے پٹرول پمپس سیل کر دیئے جائینگے۔