موجود ہ حا لات کے پیش نظر ملک و قوم کے دفا ع کیلئے پولیس او ر افواج پاکستان کے سا تھ شانہ بشا نہ کھڑا ہو ہو گا، محمد انعام طور ،

عام شہری سے لیکر مزدور کی ذمہ داری ہے ارد گرد کے حالا ت پر نظر رکھے شک کی صور ت میں مطلو بہ نمبروں پر اطلا ع دی جائے، ڈی ای او نو شہرہ

جمعرات 1 جنوری 2015 21:05

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) موجود ہ حا لات کے پیش نظر ہم تما م لو گوں کو پو لیس اور فو ج کے جوا نوں کے سا تھ ملکر ملک اور قوم کے دفا ع کے لیے ان کے سا تھ شانہ بشا نہ کھڑا ہو ناپڑے گا ان خیالا ت کا اظہا ر نو شہرہ پو لیس کلب میں محمد انعام طور ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر نو شہرہ نے تما م سکولوں کے ہیڈما سٹرز اور پر نسپل صا حبان کو بریفنگ دیتے ہو ئے کیا اُنہوں نے کہا کہ ادار ہ اور ملک کی دفا ع کر نا صرف پو لیس اور فو ج کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ ذمہ داری ایک عام شہری سے لیکر ایک ادنی مزدور تک اس کی ذمہ داری ہے آپ تمام ہیڈما سٹر اور پرنسپل صا حبان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ کہ یہ جو 12دن ہیں ان میں سیکو رٹی کے بہتر تجا ویز کے لیے آپ کے ذہن میں جو بھی آتا ہے ان کے اقداما ت کر یں جیسے کہ سکول کی چا ر دیواری کے ار دگر د شیشو ں کے کا نچ لگا نا ، پیچ دار گیٹ کا انتظا م کرنا ، سکول کے گیٹ کے سا تھ رجسٹر کے سا تھ الر ٹ کھڑا ہو نا یعنی اندر باہر جا نے والوں کی با قا عدہ انٹری کا انتظا م کر نا ۔

(جاری ہے)

تما م ایمر جنسی نمبرا ت واضح طور پر گیٹ کے سا تھ آویزاں ہو نا تا کہ ان کے استعمال سے نا صر ف ایک تعلیم یا فتہ سمجھ سکیں بلکہ ایک عام مزدور بھی اس کے استعمال سے باخبرہو ں ار د گر د کے تما م علا قے کے لو گوں کو باخبرکر نا کہ ہما رے سا تھ سا تھ آپ لو گوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ارد گرد کے حالا ت پر نظر رکھیں اور کسی بھی شک کی صور ت میں مطلو بہ نمبروں پر اطلا ع دیں کیو نکہ اس ادار ے میں آپ ہی کے بچے زیر تعلیم ہے اور سکول کے تمام انتظامیہ کا الر ٹ ہونا ۔

تما م ہیڈ ما سٹر اور پر نسپل صا حبان کو جلد از جلد ان تمام تر حفا ظتی اقداما ت کا بند وبست کر کے ان انتظا ما ت کی تفصیل ڈی سی او کے دفتر میں جمع کر نے ہونگے وہاں سے ان انتظا ما ت کے معائنہ کر ینگے اور انتظا ما ت پر مطمئن ہو نے کے بعدسکول کھو لنے کا اجا زت نا مہ جا ری کیا جا ئے گا بصور تددیگر کسی قسم کی کو تا ہی یاکمی کو بر داشت نہیں کیا جا ئے گا اُنہو ں نے مزیدکہاکہ یہ بچے ہمارے ملک اور قوم کے معما ر ہیں اور ان کی حفا ظ کے لیے ہم اپنے جا ن دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :