کامرہ کینٹ، نوسرباز کے ہاتھوں لوٹنے والے شخص نے بھانڈاپھوڑ دیا،

دیامختلف اہلکاروں کا اہلکارظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے والانوسرباز گرفتارکرلیاگیا

جمعرات 1 جنوری 2015 21:05

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)نوسرباز کے ہاتھوں لوٹنے والے شخص نے بھانڈاپھوڑ دیامختلف اہلکاروں کا اہلکارظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے والانوسرباز پولیس نے گرفتارکرلیاتفصیلات کے مطابق لوگوں کو صحافی ،پولیس افسراور فوڈ انسپکٹر بن کر لوٹنے ولاافتخاشاہ نامی نوسرباز جس نے رکشہ چلانے والے سے لے کر چھابڑی والے تک کو اپنے مخصوص انداز میں شکارکیامختلف متاثرہ افراد کی شکایات پر تھانہ حسن ابدال پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے ڈکیتی کامقدمہ درج کرلیااس نوسرباز کے ہاتھوں لوٹنے والے ایک شخص نے میڈیاکوبتایاکہ مذکورہ ملزم نے فوڈانسپکٹر بن کر مجھے روک لیااور چیکنگ کے نام پر میراسامان چھین لیاجبکہ جرمانے کے نام پر رقم بٹورلی اور جیل بند کرنے کی دھمکی بھی دیتارہاجبکہ بھتہ دینے کامطالبہ بھی کیادوسرے متاثرہ شخص نے نے بتایاکہ اس نے پولیس آفیسر بن کر مجھے کہاکہ تم چرس فروخت کرتے ہوتھانہ لے جانے کی دھمکی دے 11ہزارروپے مجھ سے چھین لیئے اور اسلحہ بھی مجھ دیکھایاجبکہ صحافیوں کے سوال کرنے پر ملزم کاکہناہے کہ وہ حسن ابدال کاصحافی ہے میری سچ کی آواز کو دبانے کے لئے اور میری شہرت کو خراب کرنے کے لئے لوگوں نے جھوٹے مقدمات درج کروائے اور مدعی سے میراذاتی لین دین ہے جبکہ ایس ایچ اوتھانہ حسن ابدال کاکہناتھاکہ مذکورہ شخص اپنے آپ کو صحافی اوردیگر اداروں کااہلکار ظاہر کرتاہے جس کی بڑی شکایات تھیں ابھی ریمانڈ پر ہمارے پاس ہے ۔