فیصل آباد، نیوائیر نائیٹ کے موقع پر 76موٹر سائیکلز کوون ویلنگ ، خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کرنے پرجرمانے

جمعرات 1 جنوری 2015 21:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے نیوائیر نائیٹ کے موقع پر 76موٹر سائیکلز کوون ویلنگ ، خطرناک انداز ڈرائیونگ ، تیز رفتاری اوربانسریاں نکال کے گاڑی چلانا کی وائیلیشنز پر دھر لیا گیا۔ اسی طر ح 11کاروں اور 01کیری ڈبہ کو بھی خطرناک انداز ڈرائیونگ ،اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری پر ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

سڑکوں پر دیگر ٹریفک کے لیے مسائل پیدا کرنے والوں اور ٹریفک نظم ضبط کو خراب کرنے والوں کے خلاف کڑی سے کڑی کارروائی عمل میں لائی گی ہے اور اس تسسلسل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر محمد معصوم نے کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈی گراونڈ،کینال روڈ، کوہ نور ، اقبال اسٹیڈیم اور دیگر اہم شاہرات پر ناکہ جات لگا کر کارروائی کی گی جس میں بیرئیرز ، 250-cc موٹرسائیکلز اور اضافی نفر ی تعینات کی گی تھی۔ سی ٹی اونے مزید کہا تمام ٹریفک سیکڑزمیں ون ویلنگ ،خطرناک انداز ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کے خلاف کارروائی کو آئندہ بھی بھر پور طریقے سے جاری رکھاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :