جرائم پیشہ افراد کے خلاف فیصل آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 216 افراد گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 1 جنوری 2015 21:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) جرائم پیشہ افراد کے خلاف فیصل آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، کلاشنکوف،رائفل،ریوالور32بور،09 پسٹل30بور، ہیروئین615،چرس3398گرام،شراب755لیٹراور216کریمینلزاورمجرمان اشتہاری گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابقسی پی اوفیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھی اس ضمن میں پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کلاشنکوف،رائفل، ریوالور32بور،09 پسٹل30بور قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے ہیں اسی طرح مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے سلسلہ میں سنگین مقدمات میں مطلوب 181مجرمان اشتہاری ،28عدالتی مفروراور 07ٹارگٹ ایفینڈرز گرفتار کرکے کاروائی ضابطہ کی گئی اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 615گرام ہیروئین،چرس3398 گرام اور755 لیٹرشراب برآمد کر لی گئی ۔

سی پی اوفیصل آباد نے پولیس کو تندہی اور نیک نیتی سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھے کی ہدایت کی ہے تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جاسکے۔