ترک صدر کے دفتر پر فائرنگ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا

جمعرات 1 جنوری 2015 21:03

ترک صدر کے دفتر پر فائرنگ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2015ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے دفتر پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے اس کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد دفتر پر ایک دستی بم بھی پھینکا مگر وہ خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا۔ پولیس نے واقعے کے فوری بعد میں حرکت میں آ کر اسے گرفتار کر لیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات حاصل نہیں ہو سکیں کہ ترک صدر حملے کے وقت اپنے دفتر میں موجود تھے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :