مجرموں کی آڑ میں بے گناہوں کی گرفتاری کا سلسلہ فی الفور گرفتار کیا جائے،یونس خان بونیری،

دہشت گردی کے الزامات لگاکر بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے، جنرل سیکرٹری اے این پی سندھ

جمعرات 1 جنوری 2015 20:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ لو گ اقتدار کے حصول کے لیے ہر طرح کے کھیل تماشے کرتے ہیں ہم قوم کے محفوظ مستقبل کے لیے قربانیاں دیتے ہیں،جس قوت نے پشاور ورسک روڈ پر ہمارے مستقل کو خون میں نہلایا اسی قوت نے گزشتہ الیکشن کی انتخابی مہم میں ہمیں خون میں نہلایا اورموجودہ حکمرانوں کو اقتدار میں لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا،آج عوامی نیشنل پارٹی کے علاوہ تمام قابل ذکر سیاسی جماعتیں کسی نا کسی صورت میں اقتدار میں شامل ہیں یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں حکمران بھی اپوزیشن جماعتوں کی طرح بیان دیتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ مجرموں کی آڑ میں بے گناہوں کی گرفتاری کا سلسلہ فی الفور گرفتار کیا جائے،دہشت گردی کے الزامات لگاکر بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے پولیس کی صفوں میں شامل چند کالی بھیڑیں پورے محکمے کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں،بے گناہوں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے ،ہمیں احتجاج مجبور نا کیا جائے ، خطرات، خدشات اورمسلسل دھمکیوں کے باوجود شہر بھر میں یونین کونسل کی سطح پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شرقی پرانی سبزی منڈی وارڈ کے تحت ہونے والے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ ملک انتہائی نازک ترین دوراہے پر کھڑا ہے دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے افسوس کہ تمام قومی و عسکری قیادت نے درست فیصلے کرنے کے لیے بہت طویل سفر طے کیا،کاش کہ لاکھوں انسانوں کے لقمہ اجل بننے سے پہلے یہ فیصلے کر لیے جاتے ،افسوس کہ ملک کو انتہاء پسندی کی آماجگاہ بننے سے قبل یہ فیصلے کرلیے جاتے ،اب بھی انتہاء پسند دہشت گردوں کا سیاسی ونگ اپنے عسکری ونگ کو بچانے کے لیے یکجہتی کی فضاء کو سبوتاژ کرنے اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کرے گا،پوری قوم خبر دار رہے اور دہشت گردوں کے ہمدرد وں کو مکمل طور پر تنہاء کرنا ہوگااس موقع پر ضلعی صدر فہیم جان ،جنرل سیکریٹری زور طلب خان اور وارڈ صدر میاں تاج بونیری اور جنرل سیکریٹری عظیم خان نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :