ایف پی سی سی آئی کی نئی قیادت ملک کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا بھرپورکرداراداکریگی،رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان

جمعرات 1 جنوری 2015 20:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان،سابق چیئرمین جاوید علی غوری، اراکین ریپ محمد یحییٰ پولانی،جاوید تارمحمد،عبدالروف چیپل، چیلا رام، صفدرمیکری،عثمان شیخ،مزمل روف، نعمان شیخ ، خالد پراچہ ، محترمہ یاسمین اسماعیل اوراحمد اللہ نے ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب صدر میاں محمد ادریس،سینئر وائس چیئرمین عبدالرحیم جانواور کامیاب ہونیو الے نائب صدورکومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی نئی قیادت ملک کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا بھرپورکرداراداکریگی۔

(جاری ہے)

ریپ کے عہدیداران نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم منیر،افتخارعلی ملک ،سینیٹرالیاس بلور،سینیٹرعبدالحسیب خان،خالدتواب،میاں زاہد حسین اوردیگرکو انتخابات میں بہترین امیدوارکے انتخاب پربھی دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ آئندہ بھی میریٹ کو مدنظررکھتے ہوئے بہترین امیدواروں کا انتخاب کریگی۔ریپ کے عہدیداران نے سابق چیئرمین ریپ اورموجودہ سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرحیم جانو کو ایف پی سی سی آئی میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 150 ووٹ حاصل کرنے پر خصوصی مبارکبادپیش کی ۔

متعلقہ عنوان :