آسٹریلیا کے ڈیو واٹمور کو زمبابوے کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا

جمعرات 1 جنوری 2015 20:49

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) آسٹریلیا کے ڈیو واٹمور کو زمبابوے کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔60 سالہ واٹمور نے زمبابوے کے لیے مارچ سنہ 2015 کے اختتام تک کے معاہدے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔خیال رہے کہ واٹمور اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔واٹمور 1996 کا عالمی کپ جیتنے والی سری لنکن ٹیم کے کوچ تھے۔

واٹمور نے زمبابوے کا کوچ مقرر ہونے کے بعد کہا کہ وہ اس ٹیم کو جانتے ہیں جس نے پاکستان کو ایک روزہ میچ میں شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

واٹمور سری لنکا میں پیدا ہوئے تاہم آسٹریلیا منتقل ہوجانے کے بعد انھوں نے سات ٹیسٹ اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔وہ 2003 میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچ بنے تو ان کی کوچنگ میں ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف کارڈف کے ون ڈے میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔

انھی کی زیر نگرانی بنگلہ دیشی ٹیم نے 2007 کے عالمی کپ میں بھارت کو ہراکر دوسرے راوٴنڈ تک رسائی حاصل کی۔ تاہم اس عالمی ایونٹ کے بعد واٹمور نے بنگلہ دیشی ٹیم سے تعلق ختم کر لیا تھا۔وہ انگلش کاوٴنٹی لنکاشائر کے بھی کوچ رہے جس نے 1998 میں ون ڈے ٹورنامنٹس جیتنے کے علاوہ 1999 میں لیگ ٹائٹل جیتا۔

متعلقہ عنوان :