مسلح افواج جہادی ایمانی جذبے سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیں، مولانا سمیع الحق ،

پوری قوم افواج کی پست پر کھڑی ہے، دوستی کا ہاتھ بڑھانے پر لاشوں کے تحفے دیئے گئے، سب کو مل کر دشمن کو سخت جواب دینا ہوگا، چیئرمین دفاع پاکستان کونسل

جمعرات 1 جنوری 2015 20:47

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) دفاع پاکستان کونسل کے چےئر مین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ آئے روز بھارت کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے حکومت اور مسلح افواج کو چاہیے کہ وہ جہادی ایمانی جذبے سے دشمن کو منہ توڑ جواب دے پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ہمارے حکمرانوں نے بھارت سے دوستی کے ہاتھ بڑھائے جبکہ بھارتی دشمن نے ہمیں لاشوں کے تحفے دیے ہم سب کو مل کر اپنے دشمن کو سخت جواب دینا ہو گا ان خیالات کا اظہاردفاع پاکستان کونسل کے چےئر مین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا سمیع الحق نے گزشتہ روز میڈیاسے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں اپنے دشمن کی پہچان کرلینی چاہے کہ وہ کون ہے جو ملک میں اور سرحدوں پر دہشت گردی کروا رہا ہے انہو ں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جے یوآئی س پاکستان نے ہمیشہ اپنے ملک میں قیام امن اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے حکمرانوں اور مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دیا ہے افواج کو ملکی سالمیت کی خاطر کسی بھی مقام پرہماری ضرورت محسوس کی تو جے یو آئی س پاکستان کے لاکھوں کارکن اپنی پاک فوج کے ساتھ ملکر بھارت کو سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں ہمارے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اندر حب وطنی کے جذبے کو پیدا کر یں اور آئے روز سرحدوں کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دے انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ آرمی پبلک سکول سانحہ میں بھارت اور اسرائیل کا ہاتھ ملوث ہے ہمارے حکمران اس جانب سنجیدگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سانحہ پشاور کے پیچھے چھپے ہوئے دشمنوں کو بے نقاب کریں تاکہ ان کے ناپاک عزائم آئندہ کبھی کامیاب نہ ہوں۔