نوشکی پولیس کی کاروائی،متعدد چوریوں میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار

جمعرات 1 جنوری 2015 20:37

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) نوشکی پولیس کی کاروائی،متعدد چوریوں میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار،اہم انکشافات کا امکان،تفصیلات کے مطابق نوشکی پولیس نے ایس ایچ او قادررند کے سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے نوکجو کے قریب اہم ملزم صدام ساسولی کو گرفتار کرلیا،ملزم موٹرسائیکل چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث بتایا جاتاہے جبکہ ملزم موٹر سائیکل چھیننے کے ضلعی گروپ کا اہم کارندہ بھی بتایاجاتاہے جو کہ نوشکی پولیس کو موٹر سائیکل چھیننے کے متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا،اور ملزم سے گروپ میں شامل دیگر چوروں کے بارے میں بھی اہم انکشافات کا امکان ہے ،نوشکی کے عوامی حلقوں نے پولیس کو کامیاب کاروائی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ نوشکی سے تمام جرائم کے خاتمے کے لئے نیک نیتی کے ساتھ کاروائی کرتے رہی گی۔

متعلقہ عنوان :