11 اور 12 ربیع الاول کو سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ، موبائل فون بھی خاموش رہیں گے

جمعرات 1 جنوری 2015 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2015ء) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو کراچی سمیت سندھ کے 5 شہروں میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی جانب سے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے انہی 5 شہروں میں موبائل فون سروس بھی معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔سندھ کے ان 5 شہروں میں کراچی ، حیدر آباد ، سکھر ، لاڑکانہ اور خیرپور شامل ہیں۔واضح رہے اس پابندی کا اطلاق پولیس کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر دی گئی درخواست کے بعد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :