پشاور، ضلعی انتظامیہ کا نرخ نامہ ماننے سے انکار کرنے والے تین افغان نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا

جمعرات 1 جنوری 2015 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ڈپٹی کمشنر پشاور سید ظہیر الاسلام کے قائم کردہ کنٹرول روم میں حیات آباد کے مکینوں نے شکایت درج کرائی کہ حیات آباد کے زاہد مارکیٹ میں تین افغانی نانبائی 170 کے بجائے 120 گرام کی کم وزن روٹی فروخت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

شکایت کنندہ کے مطابق نانبائی ضلعی انتظامیہ کی نرخ نامے 170 گرام کی روٹی دس روپے میں فروخت سے انکار کرتے ہوئے 120 گرام روٹی دس روپے میں فروخت کر رہے ہیں شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

جنہوں نے بعد نماز عشاء کے وقت حیات آباد پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے روٹی کا وزن چیک کیا تو 120 گرام کی روٹی دس روپے میں فروخت کرنے والے تین نانبائیوں نبیل ولد واصل خان  سہیل ولد جاوید اور سجاد ولد ارشاد کوگرفتار کرکے دفعہ 3/6 کے تحت ایک ماہ کے لئے جیل منتقل کر دیا جبکہ تینوں دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کی بروقت کارروائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود عوام نے ضلعی انتظامیہ کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔

متعلقہ عنوان :