آفتاب شیرپاؤ اور سکندر شیرپاؤ کا پشاور پریس کلب کے نومنتخب ممبرا ن کو مبارک باد

جمعرات 1 جنوری 2015 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) قومی وطن پارٹی کے چےئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤاور صوبائی چےئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب ممبران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انھوں نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب صدرسید بخار شاہ باچا ،جنرل سیکرٹری فداعدیل اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ماضی کی طرح صوبے اور عوام کے مسائل و مشکلات اجاگر کرنے سمیت صحافیوں کے بہبود اور صحافت کی ترقی کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لاکر مزید فعال انداز میں کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :