سراروغہ،سابقہ حکومت میں غیرقانونی نادرامیں بھرتی کئے گئے ڈیڑھ سو سے زائد ملازمین برطرف

جمعرات 1 جنوری 2015 19:57

سراروغہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)سابقہ حکومت میں غیرقانونی طورپرنادرامیں بھرتی کئے گئے ڈیڑھ سو سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا گیا،نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری کئے گئے تمام زونل اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکوجاری کئے گئے ای میل میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے،کہ معطل کئے گئے اہلکارادارے کی ضوابط پر پورے نہ اترنے کی صورت میں معطل کئے جارہے ہیں،نادرا زرائع کے مطابق معطل کئے گئے اہلکاروں میں 22کا تعلق خیبر پختونخواہ اور 12کا تعلق حیدر آباد سندھ سے ہے،اور یہ بھی کہاجاتاہے کہ برطرف افراد کو زرداری دورحکومت میں سفارش پر بھرتی کیا گیا تھا،جس کیلئے باضابطہ طورپر کوئی اشتہار نہیں کرایاگیاتھا،