علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے مرکزی رن وے پر پھنسے نجی ایئر لائن کے طیارے کو تیسرے روز ہٹا لیا گیا

جمعرات 1 جنوری 2015 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے مرکزی رن وے پر پھنسے نجی ایئر لائن کے طیارے کو تیسرے روز ہٹا لیا گیا ، مرکزی رن وے بند ہونے کی وجہ سے 34پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی تھیں ،نجی ائیر لائنز نے لاہور کے لئے اپنی معطل کی گئی سروس دوبارہ بحال کر دی ۔

(جاری ہے)

نجی ائیر لائن کا کراچی سے آنے والا طیارہ منگل کے روز تین بجکر 20منٹ پر لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ نگ کے دوران رن وے سے پھسل کر کچے پر اتر گیا تھا جسکے بعد سے مرکزی رن وے مکمل طور پر بند ہو گیا تھا ۔

بدھ کے روز کراچی سے لاہور پہنچنے والے انجینئرز کی کاوشیں گزشتہ روز رنگ لائیں اور طیارے کو بھاری مشینری کی مدد سے دوبارہ رن وے پر لا کر اسے وہاں سے ہٹا دیا گیا جسکے بعد مرکزی رن وے کلیئر کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مرکزی رن وے کے بند ہونے کی وجہ سے 34 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں جبکہ نجی ائیر لائنز نے لاہور کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کر دی تھیں جو گزشتہ روز دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :