کبڈی کے قومی کھلاڑی تجمل باجوہ گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثہ جاں بحق ہوگئے،

کبڈی کے فروغ میں تجمل باجوہ ان کا کردار اہم رہا‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب کا اظہار تعزیت

جمعرات 1 جنوری 2015 19:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) کبڈی کے قومی کھلاڑی تجمل باجوہ گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثہ جاں بحق ہوگئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے تجمل باجوہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تجمل باجوہ کبڈی کے بہترین کھلاڑی تھے، کبڈی کے فروغ میں ان کا کردار اہم رہا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے تجمل باجوہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، دریں اثناء قومی کبڈی ٹیم کے کوچ غلام عباس بٹ، سرور بٹ ، کبڈی ٹیم کے منیجر وقاص اکبر، کپتان شفیق چشتی اور کبڈی کے کھلاڑیوں نے بھی تجمل باجوہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تجمل باجوہ کی عمر 28سال تھی، متوفی فیصل آباد کے رہائشی تھے،تجمل باجوہ ایشیئن گیمز میں پاکستان ٹیم کے کپتان رہے اس کے علاوہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 2014ء میں ہونیوالی انڈو پاک پنجاب گیمز اور بیچ کبڈی میں بھی شرکت کی، تجمل باجوہ کبڈی ورلڈ کپ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں بھی شریک رہے مگر کندھے میں تکلیف کے باعث کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :