پیپلز پارٹی نے صحافیوں کے قتل اور درپیش خطرات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا

جمعرات 1 جنوری 2015 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے صحافیوں کے قتل اور درپیش خطرات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری ، عمران ظفر لغاری ، عبد الستار بچانی ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور سید غلام مصطفیٰ شاہ کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا گیا ۔

توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ صحافیوں کا قتل اور انہیں درپیش خطرات گہری تشویش کا باعث ہیں ایوان اس معاملے پر بحث کرے ۔ سال 2014 ء میں پاکستان میں 14 صحافی قتل ہوئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ملک ہے ۔ قومی اسمبلی کے قواعد اور طریقہ کار 88 کے مطابق معاملے کو زیر بحث لایا جائے ۔