اے پی سی میں آئین نہیں فوجی ایکٹ میں ترمیم پر اتفاق ہوا تھا ،خورشید شاہ

جمعرات 1 جنوری 2015 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ کْل جماعتی کانفرنس میں خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے آئین میں ترمیم کی کوئی بات نہیں ہوئی ، تمام جماعتوں کا فوجی ایکٹ میں ترامیم پراتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں صرف یہ طے ہوا تھا کہ خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں،یہ خصوصی عدالتیں دہشت گردوں اور ان کی مالی امداد کرنے والوں کے خلاف مقدمات سنیں گی۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تمام جماعتوں کا خصوصی عدالتوں کے قیام کے لئے آئین میں ترامیم کے بجائے فوجی ایکٹ میں ترامیم پر اتفاق ہوا ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے قیام کیلئے ایک لیگل ٹیم قائم کی گئی تھی، اب بتایا گیا ہے کہ اسی قانونی ٹیم کے اجلاس میں تمام جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آئین کے بجائے ملٹری ایکٹ میں ترمیم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :