Live Updates

میرانے عمران خان سے شادی کی امیدیں ایک بار پھر سے باندھ لیں ،تحریک انصاف کے سربراہ سے رابطے کے لیے دوبارہ سے کوششیں کریں گی،ذرائع

جمعرات 1 جنوری 2015 19:00

میرانے عمران خان سے شادی کی امیدیں ایک بار پھر سے باندھ لیں ،تحریک انصاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے شادی کے لیے مناسب وقت کے انتظار بارے بیان پر خوبرواداکارہ میرانے عمران خان سے شادی کی امیدیں ایک بار پھر سے باندھ لیں ،تحریک انصاف کے سربراہ سے رابطے کے لیے دوبارہ سے کوششیں کریں گی ،اداکارہ میراکے دوستوں کے قریبی ذرائع نے آن لائن کوبتایاہے کہ عمران خان کی جانب سے دوسری شادی خواہش نے میراکے دل میں چھپی آرزؤں کوایک بار پھر سے جگادیاہے جواس سے قبل مایوس ہوچکی تھیں ،عمران خان کودوبارہ سے شادی کاپیغام بھجوائیں گی ماضی قریب میں بھی میرانے شادی کاپیغام بھجوایاتھامگر عمران خان نے مستردکردیاتھاوہ عمران خان کے اسلام آباد کے دھرنے میں احتجاج کے لیے جاناچاہتی تھیں مگر ماں نے روک دیاتھااب وہ دبی دبی سے امید نے سراٹھاناشروع کردیاہے اورمیرانے بھی پھر سے قسمت آزمائی کافیصلہ کیاہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات